بروکلین: عمارت کے بیسمنٹ میں آتشزدگی، 9 افراد زخمی

بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کی ایک تین منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

فائربریگیڈ کے مطابق، واقعہ رات 8 بجے کے بعد 1432 نوسترینڈ ایونیو، چرچ ایونیو اور مارٹینس ایونیو کے درمیان پیش آیا جہاں تین منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں آگ لگ لگی۔ ایف ڈی این وائی کے مطابق واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں کنگز کاؤنٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا اور متاثرہ افراد کو ریسکیو کر لیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

This post was originally published on VOSA.