
ایران نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی کے بعد جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
خبررساں ادارے عرب نیوز کے مطابق جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بریگیڈیئر مجید خادمی کو جنرل محمد کاظمی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے، جو حالیہ اسرائیلی حملے میں دیگر دو اعلیٰ افسران، حسن محقق اور محسن باقری کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔ ایرانی حکام نے ان فضائی حملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ جنرل پاکپور نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید کمانڈرز کی قیادت میں انٹیلی جنس نظام نے نمایاں پیشرفت کی، اور اب دشمن کو اس کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
This post was originally published on VOSA.