
لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) حکام نے لانگ آئی لینڈ میں ایک معروف بیگل شاپ کے منیجر فرنینڈو میجیا کو مبینہ طور پر ویزا کی مدت ختم ہونے پر حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، 40 سالہ فرنینڈو میجیا جو دو دہائیاں قبل امریکہ منتقل ہوئے تھے، گزشتہ ہفتے "شمیئر بیگل اینڈ کیفے” کی پارکنگ سے گرفتار کیے گئے۔ میجیا کی گرفتاری نے مقامی کاروباری حلقوں اور رہائشیوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق میجیا کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے وہ ایک محنتی، پرامن اور بااعتماد کارکن تھے جنہیں کمیونٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی صحت سے متعلق بھی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ جگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور روزانہ درجنوں ادویات استعمال کرتے ہیں۔ امیگریشن گرفتاریوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ بعض افراد ملازمت پر جانے کے لیے مرکزی راستوں کے بجائے جنگلاتی یا خفیہ راستے اختیار کر رہے ہیں۔ دیہی و تارکین وطن وزارت کے نمائندے رچرڈ وِٹ کے مطابق مزدور اب سڑکوں کے بجائے غیر روایتی راستوں سے کام کی جگہوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں میں تضادات دیکھنے میں آ رہے ہیں، جس کے باعث تارکین وطن برادری اور ان پر انحصار کرنے والے کاروباری ادارے شدید غیر یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.