
امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے اسلامک ریلیف آف یو ایس اے کے اشتراک سے سینکڑوں خاندانوں میں ڈھائی ہزار پونڈ قربانی کا گوشت تقسیم کردیا۔
امریکن کونسل آف منارٹی وومن نےنیویارک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامک ریلیف آف یو ایس اے کے اشتراک سے عید الاضحیٰ کے بعد قربانی کا گوشت بانٹنے کا اہتمام کیا ۔تنظیم کےجنرل سیکرٹری احمد لطیف نے تلاوتِ کی جس کے بعد تقریب کا آغاز ہوا۔شہر کے مختلف علاقوں سےمرد و خواتین نےنظم و ضبط کے ساتھ قطاروں میں لگ کر قربانی کا گوشت حاصل کیا۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئر پرسن بازہ روحی کا کہنا ہے کہ پندرہ سال قبل قربانی کے گوشت کی تقسیم کا آغاز کیا، اس سال 2500 پونڈ گوشت بانٹا ہے
قربانی کے گوشت کی تقسیم میں اے سی ایم ڈبلیو اور اسلامک ریلیف یو ایس اے کے رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر اسمبلی مین رکن رابرٹ کیرول اور نیویارک سٹی کے ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین بھی شریک ہوئے ۔ اسمبلی مین رابرٹ کیرول کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے شاہد ہیں کہ اے سی ایم ڈبلیو نے ہمیشہ ہر موقع پر بلاتفریق رنگ و نسل کے ضرورت مندوں کی امداد کی ہے ۔
قربانی کی گوشت کی تقسیم کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ کسی کی بھی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین نے بازہ روحی کو رول ماڈل قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہرکی مختلف کمیونٹی اور طبقات کو غذائی قلت کا سامنا ہے، ایسے حالات میں گوشت کی تقسیم بہترین اقدام ہے ۔
امریکن کونسل آف منارٹی وومن اپنے پارٹنر اسلامک ریلیف یو ایس اے کے تعاون سے عید الضحیٰ کے بعد ہر سال تقریباً 4 ہزار پونڈ قربانی کا گوشت تقسیم کرتی آرہی ہے ، اس سال بڑے پیمانے پر فلسطین میں گوشت کی تقسیم وجہ سے 2500 پونڈ گوشت کیا گیا۔
This post was originally published on VOSA.