
یویارک میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کا سماجی خدمت کی طرف ایک اور قدم، بروکلین میں بزرگ افراد کے لیے ایڈلٹ ڈے کیئر سینٹر قائم کردیا۔ بلا تفریق رنگ و نسل کے انسانی خدمت میں مصروفِ عمل سماجی تنظیم کوپو نے کونی آئی لینڈ ایونیو اور ایونیو او کے سنگم پر بزرگ افراد کے لیے ڈے کیئر سینٹر کھول لیا ہے جس کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
تقریب کی نظامت کوپو کے سربراہ محمد رضوی کر رہے تھے ، تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور امریکی آفیشلز بھی شریک ہوئے ۔ شرکاء سے خطاب میں محمد رضوی نے بتایا کہ جب یہ جگہ انھیں ملی تو یہ ایک رشین نائٹ کلب تھا لیکن کووڈ کے بعد بند ہوگیا تھا اور اب ہم نے اسے بہترین ایڈلٹ ڈے کیئر میں تبدیل کردیا ہے ۔
تقریب میں نیویارک سٹی کی ڈپٹی میئر آنا المنظر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں ۔ حاضرین سے خطاب میں ا نھوں نے کوپو کی سماجی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت اپنی عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنارہی ہے ۔اس موقع پر نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ، جمانی ولیمز، کونسل ممبر ریٹا جوزف اور کونسل ممبر فرح لوئس نے ڈے کیئر سینٹر کے قیا م پر کوپو کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی، مقررین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے لیے جس قد ر ممکن ہو سہولتیں پیدا کرنی چاہیے۔
تقریب میں بزرگ افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر امریکی آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ مفادِ عامہ کے منصوبو ں کی تکمیل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔ ڈے کیئر کی افتتاحی تقریب میں نیویارک پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا بھی شریک تھے ، شرکاء سے اظہارِ خیال میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوی اورا ن کی فیملی ہمیشہ کمیونٹی سروسز میں پیش پیش رہے ہیں ۔
تقریب کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے بزرگوں کے لیے آسانی پید ہوگی ،اس موقع پر امریکی آفیشل نے کوپو کے سربراہ محمد رضوی کو کمیونٹی سروسز پر تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے
This post was originally published on VOSA.