
ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی ڈگلس وین کورنیٹ نے وفاقی عدالت میں دو نفرت انگیز جرائم اور ایک پرتشدد واقعے کے دوران فائرنگ کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ورجینیا کے شہر رتھر گلین کے 58 سالہ رہائشی ڈگلس وین کورنیٹ نے ہسپانوی نژاد دو افراد پر ان کی قومی شناخت کی بنیاد پر حملہ کیا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، 28 فروری 2024 کی شام کورنیٹ نے انٹرسٹیٹ 95 پر واقع ایک گیس اسٹیشن پر ایک باکس ٹرک کا تعاقب کیا۔ اس ٹرک میں موجود متاثرہ شخص O.G. کے ساتھ J.M. بھی موجود تھا۔ کورنیٹ نے ان سے ان کی امریکہ آمد کے بارے میں سوالات کیے اور جواب ملنے پر پستول نکال کر چھ گولیاں چلائیں۔ O.G. کو تین جبکہ J.M. کو ایک گولی لگی۔ بعد ازاں کورنیٹ نے پولیس کو اعتراف کیا کہ اس نے یہ اقدام متاثرین کی ممکنہ غیرملکی شناخت کے باعث کیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، ایسے نفرت پر مبنی جرائم صرف انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ کورنیٹ کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں لازمی 10 سال قید جبکہ نفرت انگیز جرائم پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سزا کا اعلان نومبر 2025 میں متوقع ہے۔ کیس کی تحقیقات ایف بی آئی اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر کیں۔
This post was originally published on VOSA.