جدہ میں بے نظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کا جشن

سعودی عرب کے شہر جدہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب نے پروقار تقریب کا انعقادکیا جس میں مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ 

جدہ /رپورٹ: جہانگیر خان -پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے  سلسلے میں جدہ کے کبابش ریسٹورنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور  ورکرز کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی   تقریب میں نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے سر انجام اس موقع پر سردار اشفاق , اسد اکرم ,امیر محمد خان اور دیگر مقررین کا  کہنا تھا کہ کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے استحکام، عوامی حقوق اور پاکستان کی مضبوطی کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں  وہ تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی۔اپنے خطاب میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تصور نے کہا کہ  انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری شہید قائد کا بیٹا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہادر ماں کے جمہوری سفر پر گامزن ہے بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح سفارتی محاذ پر پاکستانی کی نمائندگی کی ہے اس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہےاور دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں مظالم و جبر اور دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ایسے موقف ہیں جو زیادہ دیر تک نہیں برقرار نہیں رہ سکتےانہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی ہمیشہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں، وہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر ابھریں اور ایک پرامن، خوشحال اور جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں ,آخر میں سب نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔

This post was originally published on VOSA.