ایڈمز کا پرائیڈ پریڈ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، پولیس کمشنر جیسیکا ٹش اور دیگر اعلیٰ حکام نے سالانہ پرائیڈ پریڈ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق، موجودہ عالمی حالات اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئی ہیں، اگرچہ کسی خاص یا معتبر خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق 1.8 میل طویل پریڈ روٹ پر 10 ہزار میٹل بیریئرز لگائے جائیں گے، جب کہ سینٹری ٹرکس، پولیس گاڑیاں، اور درجنوں یونٹس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ 5ویں ایونیو سے شروع ہونے والی پریڈ دن 11 بجے شروع ہو گی اور 14ویں اسٹریٹ پر اختتام پذیر ہو گی۔ ایڈمز نے کہا صبح 7 بجے سے سڑکیں بند ہونا شروع ہو جائیں گی اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، کیونکہ متعدد ایم ٹی اے بس روٹس اور سب وے اسٹیشنز متاثر ہوں گے۔ پولیس ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کرے گی، جب کہ کراوڈ کنٹرول کے لیے واشنگٹن اسکوائر پارک میں بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ کمشنر ٹش نے کہا کہ پریڈ کو ہر ممکن تحفظ دیا جائے گا، اور شہر بھر سے قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس میں شامل ہوں گے۔ حکام نے واضح کیا کہ اس تنازع کا پریڈ کی مجموعی سیکیورٹی پلان پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اور NYPD پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

This post was originally published on VOSA.