
ناساو کاونٹی ایگزایکٹیو کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم کے صاحبزادے حمزہ اکرم نے فارمیسی بزنس میں قدم رکھ دیا۔ ویلی اسٹریم کے علاقے سینٹرل ایونیو پر سینٹرل کیئر فارمیسی قائم کردی۔۔گرینڈ اوپننگ میں امریکی آفیشلز نے افتتاح کیا۔
تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرسینٹرل کیئر فارمیسی کے اونر حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنا اور کامیابی سے چلانا آسان نہیں ہوتا، میری کامیابی میں والدین کی دعائیں اور کئی لوگوں کا ساتھ شامل ہے۔
گرینڈ اوپننگ میں ویلی اسٹریم کے میئر ایڈوِن فیئر سمیت دیگر کاونٹی آفیشلز کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، شرکا کے لیے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر حاضرین سے خطاب میں ایشئن امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین چودھری اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔
سینٹرل کیئر فارمیسی کی گرینڈ اوپننگ میں میلے کا سا سماں دکھائی دیا، ڈسٹرکٹ 14 سے لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی نے اپنی محنت سے ہر شعبے میں جگہ بنائی ہے، انھوں نے 4 نومبر کے الیکشن میں ووٹ کی بھی اپیل کی۔
اس موقع پر کاونٹی آفیشلز نے چودھری اکرم اور ان کی فیملی کو کمیونٹی سروسز کے اعتراف میں اور سینٹرل کیئر فارمیسی کی اوپننگ پر سائیٹیشن اور سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
This post was originally published on VOSA.