
گرین وچ ولیج(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے گرین وچ ولیج میں دو مخالف نوعمر گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے دوران فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعے میں تین نوعمر لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ گرین وچ ولیج میں پرائیڈ تقریبات کے اختتام پر 3 شیریڈن اسکوائر کے مقام پر رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جھگڑے میں ملوث گروپوں میں سے ایک 16 سالہ لڑکی نے ایک مخصوص شخص کو نشانہ بنانے کے لیے 9 ملی میٹر پستول سے دو گولیاں چلائیں لیکن گولیاں نشانے پر نہ لگیں اور ایک 17 سالہ لڑکی کو لگیں جو واقعے سے لاتعلق اور پرائیڈ پریڈ میں شرکت کے لیے نیوجرسی سے نیویارک آئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ واقعے کے دوران ایک اور نوعمر لڑکے نے بھاگتے ہوئے بھیڑ پر چار فائر کیے، جن میں سے ایک گولی مذکورہ 16 سالہ لڑکی کو سر میں لگی بعد ازاں ایک تیسری 17 سالہ لڑکی کے پیٹ پر چاقو سے حملہ کیا، متاثرین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا گیا ہے جو فائرنگ میں ملوث 16 سالہ لڑکی کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی کو پہلے بھی ڈکیتی کے دو مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے والے مشتبہ لڑکے کی تلاش جاری ہے جس نے سیاہ اسکی ماسک پہن رکھا تھا۔ واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
This post was originally published on VOSA.