نیویارک: میسیز فائر ورکس شو کے لیے 100,000 مفت ٹکٹ جاری

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں 4 جولائی کو ہونے والے میسیز فائر ورکس شو کے لیے 100,000 مفت ٹکٹ عوام کے لیے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ ٹکٹ بروکلین برج پارک اور مین ہٹن کے دی سی پورٹ (پیئر 16 اور پیئر 17) میں قائم مخصوص ویو پوائنٹس کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی تقسیم منگل، یکم جولائی کی صبح 8:30 بجے سے آن لائن شروع ہوگی اور یہ پہلے آئیں، پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ ہر درخواست دہندہ بروکلین برج پارک کے لیے چار جبکہ دی سی پورٹ کے لیے دو ٹکٹ حاصل کر سکے گا۔ ایڈمز نے کہا کہ 2,500 افراد کو ابتدائی رسائی دی جائے گی، جو “FIREWORKS” میسج 917-909-2288 پر بھیجیں گے۔ ان افراد کو عام دستیابی سے قبل بروکلین برج پارک کے چار ٹکٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ جشن نہ صرف امریکہ کی سالگرہ بلکہ نیویارک سٹی کے 400 سال مکمل ہونے کی خوشی کا بھی موقع ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر شہری اس شاندار تقریب کا حصہ بن سکے۔ انتظامیہ کے مطابق بروکلین برج پارک مکمل طور پر ٹکٹ یافتہ علاقہ ہوگا اور داخلے کے لیے ٹکٹ دکھانا لازم ہوگا۔ ان افراد کے لیے جو ٹکٹ حاصل نہیں کر سکیں گے، فائر ورکس ایف ڈی آر ڈرائیو سے بھی دیکھے جا سکیں گے۔ مین ہٹن سائیڈ پر معذور افراد کے لیے خصوصی ویونگ ایریا مَری برگٹرام فیلڈ میں قائم کیا جائے گا، جہاں داخلہ پائیک اسٹریٹ اور چیری اسٹریٹ سے ہوگا۔ ایڈمز کے مطابق، آتش بازی کا یہ 49 واں سالانہ شو ایسٹ ریور میں بروکلین برج کے قریب بارجز سے لانچ کیا جائے گا، جس میں 80,000 سے زائد فائر ورکس شامل ہوں گے۔ شو میں 30 رنگوں اور جدید ایفیکٹس کے ساتھ پروجیکشن میپنگ بھی شامل ہوگی، جو شہر کے آسمان پر شاندار مناظر بکھیرے گی۔

This post was originally published on VOSA.