سکھ کمیونٹی شہریار علی کی انتخابی دوڑ میں شانہ بشانہ، جیت کا عزم

نیویارک کی ناساو کاونٹی کے ایگزیکٹیو  بروس  بلیک  مین  نے کہا ہے کہ چار نومبر کے  الیکشن  میں لیجسلیٹر کے عہدے پر شہریار علی کو میاب کروائیں ۔یہ  آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔وہ  امریکن پنجابی سوسائٹی کے زیر اہتمام   شہر یار علی کے اعزاز میں منعقدہ فنڈ ریزنگ  ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔

امریکن پنجابی سوسائٹی  نے ناساو کاونٹی  کے ڈسٹرکٹ 14 سے لیجسلیٹر کے امیدوار  شہر یار علی کی  سپورٹ میں سب کو اکھٹا کرلیا۔پرل  ٹیرس  میں منعقدہ  فنڈ ریزنگ ڈنر میں سکھ کمیونٹی کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔مہمانِ خصوصی کاونٹی ایگزیکٹیو  بروس بلیک مین  نے شرکاسے خطاب میں کہا کہ  میں نے کاونٹی  میں 150 ملین  ڈالر کے ٹیکسس کو بڑھنے سے روکا، کاونٹی کی ترقی اور بہتر مستقبل  کے لیے شہریار علی   جیسے نوجوانوں کو بھرپور موقع ملنا چاہیے۔

تقریب میں پاکستانی امریکن  کمیونٹی کی  بھی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔ حاضرین  سے خطاب میں امریکن پنجابی سوسائٹی کے صدر  گیری  سکہ اور پیٹرن  ان چیف  ہیری  سنگھ   بھولا نے  گزشتہ  برس  کرتار پور راہداری کے  لیے دورہِ پاکستان    اور  یادگار مہمان نوازی کا تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا  شہریار علی اور ان کی  فیملی  کی کمیونٹی سروسز کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،  امید ہے اس الیکشن میں کامیاب ہوکر تاریخ رقم کریں گے ۔

اس موقع  پر  شرکا سے  خطاب  میں لیجسلیٹر کے امیدوار  شہر یار علی کا کہنا تھا کہ  امریکا  خوابوں  کو حقیقت میں  تبدیل کرنے کی سرزمین ہے ، بس صحیح وقت پر درست  فیصلہ کرنا چاہیے، اس بار  کمیونٹی نے  4 نومبر کو  اپنے اور بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

تقریب کے شرکا نے  شہریار علی کی بھرپور سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا،  اس موقع پر  نوین  شاہ او ر دیگر  رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم سب  شہریار  علی کے ساتھ ہیں ۔تقریب میں امریکن پنجابی سوسائٹی   کے دیگر  اراکین کا کہنا تھا کہ  محفوظ اور روشن مستقبل  کے لیے  شہریار علی  کو جتوانا  ہم سب کہ زمہ داری ہے.فنڈ ریزنگ کے شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ چار نومبر کے الیکشن میں شہریار علی ضرور فتح پائیں گے ۔

This post was originally published on VOSA.