نیویارک: آسمانی بجلی گرنے سے مکان میں آتشزدگی، 1 شخص زخمی

لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے لانگ آئی لینڈ میں ایک رہائشی مکان آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس سے ایک شخص زخمی جبکہ متعدد مکانات متاثر ہوئے۔

فائر حکام کے مطابق، واقعہ لانگ آئی لینڈ کے علاقے لارنس میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی رہائشی مکان کی تیسری منزل پر گری، جس کے بعد آگ نے چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک رہائشی زخمی ہوا، جب کہ دیگر کو بروقت گھر سے نکال لیا گیا۔ آگ کے نتیجے میں گھر کا ملبہ اردگرد کے تین دیگر گھروں تک جا پہنچا، جس کے باعث دونوں متاثرہ رہائشی بے گھر ہو گئے۔ فائر چیف میئر ایڈلر نے تصدیق کی کہ رہائشیوں نے دھماکے جیسی آواز سنی اور فوری طور پر دھویں کے الارم کے ذریعے آگ کی موجودگی کا علم ہوا۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

This post was originally published on VOSA.