
میری لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کی رہائشی کندرا نیکول اسکاربرو پر وفاقی گرینڈ جیوری نے ٹیکس فراڈ، سرکاری فنڈز کی چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، کندرا نیکول اسکاربرو نے دسمبر 2019 سے مارچ 2020 کے درمیان مبینہ طور پر جعلی ٹیکس ریٹرنز تیار کیے اور ان میں جھوٹے دعوے درج کرتے ہوئے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) سے 11 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ریفنڈ کے طور پر طلب کی۔ ان دعووں میں فرضی ادائیگیاں اور ٹیکس کٹوتیاں شامل تھیں۔ نتیجتاً IRS نے اسکاربرو کو 4 لاکھ 12 ہزار ڈالر سے زائد رقم ریفنڈ کے طور پر جاری کر دی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، اسکاربرو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 20 سال، سرکاری فنڈز کی چوری پر 10 سال اور ہر جعلی ٹیکس ریٹرن کی تیاری میں معاونت پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ مالی جرمانہ، عدالتی نگرانی اور رقم کی واپسی کے احکامات بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ یہ مقدمہ محکمہ انصاف کی ٹیکس ڈویژن چلا رہی ہے، جبکہ IRS کی کریمنل انویسٹی گیشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے تک ملزمہ کو بے قصور تصور کیا جائے گا۔
This post was originally published on VOSA.