
نیوآرک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں ایک نامعلوم شخص 15 سالہ نوجوان پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ واقعے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، یہ واقعہ نیوآرک کے ایون ایونیو اور جیلیف ایونیو کے قریب رات 8 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص 15 سالہ نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے پر اہلکاروں کو ایک نوجوان زخمی حالت میں ملا جسے گولی لگی تھی۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکے اور واقعے کے سلسلے میں کسی قسم کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔
This post was originally published on VOSA.