
میمن ایسو سی ایشن آف نارتھ امریکا کے وومن ونگ کی سابقہ چیئر یاسمین موزا والارضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ۔
یاسمین موزہ والا اقبال موزہ والا کی اہلیہ تھیں جو رضائے الہیٰ سے نیویارک میں انتقال کرگئیں۔ یاسمین موزہ والا نے میمن کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی یو ایس اے چیپٹر سے وومن ونگ کی چیئر اور میمن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے وومن ونگ کی سابقہ چیئر اور مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ میمن کمیونٹی نے یاسمین موزہ والا کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یاسمین موزہ والا کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔مرحومہ یاسمین موزہ والا نے پسماندگان میں شوہر سمیت ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔کمیونٹی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔
This post was originally published on VOSA.