
نیویارک کی سماجی کاروباری اور سیاسی شخصیت تصور احسن نےپنجاب سے ایم پی اے رانا آفتاب خان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔
تصوراحسن نے اور انکی فیملی نے مہمان ایم پی اے رانا آفتاب خان اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمد ید کہا اور گلدستے پیش کئے ۔پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی رانا اآفتاب خان نے گفتگو کرتے کہاکہ ہم اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں ، ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،رانا اآفتاب خان نے پنجاب اسمبلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی زبان میں بات کریں تو کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ،تصور احسن کے رہائش گا ہ پر عشائیہ کی تقریب کے شرکا کے درمیان دلچسپ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ،نیویارک کی سماجی کاروباری اور سیاسی شخصیت تصور احسن نے عشائیہ میں شریک مہمانوں اورکمیونٹی کے افراد سے اظہار تشکرکیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
This post was originally published on VOSA.