
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے ایک تاریخی چرچ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، آگ برونکس کے ویسٹ فارمز علاقے کے بیَک میموریل پریسبیٹیرین چرچ میں شام 4 بجے کے بعد لگی، تاہم چرچ میں اس وقت کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے کے بعد 100 سے زائد فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ حکام نے بتایا کہ عمارت کے پچھلے حصے میں شدید آگ لگی ہوئی تھی، فائرفائٹرز نے عمارت کے اندر جا کر آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن عمارت کے اندر فرش میں گڑھے اور چھتوں کے گرنے جیسے خطرناک حالات کے باعث فائرفائٹرز کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا اور باقی کارروائی بیرونی واٹر اسٹریمز کے ذریعے مکمل کی گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بیَک میموریل پریسبیٹیرین چرچ کو شہر کی تاریخی عمارت کا درجہ حاصل ہے۔ فائر مارشلز اور پولیس آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.