
امریکہ بھر میں فروخت ہونے والے YoCrunch دہی کے تمام ذائقے اور سائز کمپنی ڈینون نے واپس منگوا لیے گئے ہیں، کیونکہ ان کے ڈوم ٹاپر میں شفاف اور نوکیلے پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کا خدشہ پایا گیا ہے۔
کمپنی ڈینون یو ایس نے یہ رضاکارانہ ری کال امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کیا۔ ڈینون کے مطابق، یہ پلاسٹک کے ذرات دم گھٹنے یا چوٹ کا سبب بن سکتے ہیں، لیکن یہ مسئلہ دہی کے اندر نہیں بلکہ اس کے پیکنگ حصے یعنی ٹاپر سے متعلق ہے۔ احتیاط کے طور پر کمپنی نے جولائی سے ستمبر تک کی میعاد رکھنے والی تمام YoCrunch مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے۔کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ متاثرہ مصنوعات کو فوری طور پر دکانوں سے منگوانے اور مسئلہ حل کر کے دوبارہ مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ دہی استعمال نہ کریں اور رقم کی واپسی یا مزید معلومات کے لیے 1-877-344-4886 پر YoCrunch کسٹمر کیئر لائن سے رابطہ کریں۔
This post was originally published on VOSA.