
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ برونکس کے علاقے فورڈہم ہائٹس میں رات 10 بجے سے کچھ دیر پہلے ایسٹ 187 ویں اسٹریٹ اور پارک ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص دو افراد پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، زخمیوں میں ایک 17 سالہ نوجوان شامل ہے جسے دائیں کندھے پر گولی لگی، جبکہ 21 سالہ نوجوان کو دائیں ٹانگ میں گولی ماری گئی۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سینٹ بارناباس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ تاحال پولیس نے کسی مشتبہ شخص کی شناخت یا گرفتاری کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
This post was originally published on VOSA.