سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول

سعودی عرب میں  پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے تھے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا جبکہ ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی آم کے خوشبو اور ذائقوں کو خوب پسند کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پھلوں کے بادشاہ آم کی خوشبو چاروں اطراف پھیل گئی سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے مقامی سپر مارکیٹ میں مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں چونسہ،لنگڑا،سندھڑی سمیت دیگر اقسام کے آموں کے سٹالز لگائے گئے تھے ۔مینگو فیسٹیول کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے کیا اس موقعہ پر ملکی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی آم اور اس سے بنی فوڈ ایٹمز میں دلچسپی لی اور آم کے دلفریب ذائقوں سے خوب محظوظ ہوئے ۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی آم اپنے ذائقے کے اعتبار سے منفرد مقام رکھتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی آم کی سعودی عرب کی مارکیٹوں میں پاکستانی آم کی کھپت کو مزید بڑھایا جائے سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک سو دس ملین ٹن رہی ہے۔ یورپ کے بعد دوبئی میں پاکستانی آم کی کھپت زیادہ ہوتی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی آم کو تمام بڑی مارکیٹوں تک رسائی دی جائے۔ مینگو فیسٹیول میں شامل پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان کی یہ عمدہ کاوش ہے اور پاکستانی آم ہماری ثقافت کا بھی جز ہے اور اسکی وجہ سے پاکستان کی پہچان میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.