میری لینڈ کے پولیس افسر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر 6 سال قید

میری لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے پولیس افسر فلپ ڈوپری کو شہری حقوق کی خلاف ورزی پر چھ سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سزا کا اعلان 17 جون 2024 کو مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر کیا گیا۔ مقدمے کے دوران پیش کیے گئے شواہد کے مطابق، ڈوپری 4 اگست 2019 کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے ایک گاڑی کو روکا۔ گاڑی میں سوار ایک شخص کو حراست میں لے کر ہتھکڑی لگائی اور اپنی پولیس گاڑی میں بٹھا دیا، جس کے بعد ڈوپری نے متاثرہ شخص پر مرچ اسپرے کیا۔ جیوری نے اس اقدام کو ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کے مترادف قرار دیتے ہوئے شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس کیس کی تحقیقات ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس نے کیں جبکہ مقدمہ محکمہ انصاف کے سول رائٹس ڈویژن کے ٹرائل اٹارنی سنجے پٹیل اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی کرسٹوفر ہاؤ لینڈ نے چلایا۔

This post was originally published on VOSA.