
اپنا کمیونٹی سینٹر نے نیویارک سٹی کے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے 8 ہفتوں پر مشتمل خصوصی ورکشاپ کاآغاز کردیا ہے ۔یہ ورکشاپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔ورکشاپ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
اپنا کمیونٹی سینٹر نے نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجو کیشن کے جین کنیکٹ پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم12 سے 21 سال کے بچوں کے لیے 8 ہفتوں پر مشتمل منفرد نوعیت کی ورکشاپ شروع کردی ہے۔ برائٹن لائبریری میں منعقدہ اس ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کلچر، کمیونیکشن ،آرٹ اینڈ کرافٹ اور ایڈووکیسی پروگرام سے متعلق بہت کچھ سیکھ سکیں گے ۔ورکشاپ میں ہر طالبعلم کے ساتھ والدین یا بڑے بہن بھائی میں سے کوئی ایک فرد بطور سربراہ شرکت کرسکتا ہے اور انھیں آنے جانے کے لیے میٹرو کارڈ بھی دیا جائے گا۔اس ورکشاپ کے ہر ہفتے میں دو سیشن رکھے گئے ہیں ، پہلا سیشن منگل اور دوسرا جمعرات کو منعقد ہوا کرےگا جس کا دورانیہ دوپہر 2 بچے سے شام 5 بجے تک رکھا گیا ہے۔اس دوران شرکا کو اسنیکس اور لنچ بھی فراہم کیا جائے گا۔اپنا کمیونٹی سینٹر کے مطابق ورکشاپ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور 150 ڈالر بطور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ورکشاپ کے لیے نشستیں محدود ہیں خواہشمند طلبا اگلے سیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ یہ ورکشاپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔
This post was originally published on VOSA.