نیویارک: ایم آر آئی مشین کی مقناطیسی کشش سے 61 سالہ شخص زخمی

ناساؤ کاؤنٹی(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ناساؤ کاؤنٹی میں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی مقناطیسی کشش کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق، واقعہ ویسٹبری میں واقع "ناساؤ اوپن ایم آر آئی” سینٹر پر شام 4 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص اسکین کے دوران کمرے میں داخل ہوا اور اس کے گلے میں موجود دھاتی چین اسے مشین کی جانب کھینچ لے گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص مریض نہیں تھا بلکہ کسی کے ساتھ آیا تھا۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ایک حادثہ قرار دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے۔ تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ طبی ماہرین نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم آر آئی جیسے حساس آلات کے آس پاس سخت حفاظتی اقدامات لازم ہیں تاکہ دھات جیسے مواد کی موجودگی سے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.