
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے میئرز آفس فار انٹرنیشنل افیئرز کے لیے عیصاتہ ایم بی کامارا کو کمشنر مقرر کر دیا ہے۔
میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، عیصاتہ ایم بی کامارا گزشتہ ایک دہائی سے دفتر میں اہم انتظامی فرائض انجام دے رہی تھیں اور اب وہ بین الاقوامی سفارتی تعلقات، اقوام متحدہ اور غیرملکی مشنز سے رابطوں کی نگرانی کریں گی۔ ایڈمز کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کی عالمی ساکھ مضبوط بنانا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور کامارا کی قائدانہ صلاحیتیں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ نئی کمشنر بطور ڈپٹی کمشنر اور چیف آف اسٹاف کئی بین الاقوامی پروگراموں کی نگرانی کر چکی ہیں جن میں "نیویارک سٹی جونیئر ایمبیسیڈرز” اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر "Voluntary Local Review” شامل ہیں۔ کامارا نیویارک سٹی کی تاریخ میں پہلی افریقی نژاد، مسلم اور سابقہ پناہ گزیں خاتون ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئی ہیں۔ ان کی تقرری پر اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ ایڈمز نے کہا شہر کی بین الاقوامی پالیسی، سفارتی پروٹوکول اور ہنگامی حالات میں مشنز سے تعاون اب ان کی قیادت میں انجام پائے گا۔
This post was originally published on VOSA.