
سب سے مہنگی ہے ، چلتی رہتی ہے رکتی نہیں، دوستی۔ کئی دہائیوں قبل پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا یہ گانا دوستوں کا لہو گرما دیتا ہے اور یہ دوستی ہی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔نیویارک پولیس میں پاکستانی نژاد افسر صغیر احمد کے دوستوں نے ان کی سالگرہ پرایسا زبردست سرپرائز دیا کہ وہ ہکا بکا رہ گئے ۔
پولیس کسی بھی شہر یا ملک کی ہو انھیں اپنا مشن خفیہ انداز میں مکمل کرنا خوب آتاہے لیکن اس بار یہ مشن کسی دشمن کی تلاش میں نہیں بلکہ ایک دوست کی محبت میں سرپرائز برتھ ڈے کی صورت میں کیا گیا۔پاکستانی نژاد نوجوان افسر ڈیٹیکٹیو انویسٹی گیٹر صغیر احمدکو بہانے سے روز ڈیل بلوایا اور حیران کردیا۔این وائے پی ڈی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل ر انا اور یگر نے مل کر یہ خوبصورت شام سجائی، اس محفل میں کمیونٹی میں شامل ان کے دوستوں کی بھی بڑی تعداد صغیر احمد کی اس خوشی میں شریک ہونے کھنچی چلی آئی۔
صغیر احمد کی سالگرہ پر سب نے باری باری گلے لگایا، گویا یہ احساس دلایا کہ پردیس میں رہتے ہوئے اگر اچھے اور مخلص دوست میسر ہوں تو زندگی مزید حسین ہوجاتی ہے۔ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی میں صغیر احمد نے سب کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دوستوں نے پہلے ہلکی پھلکی شرارت اور پھر کیک کھلایا۔
This post was originally published on VOSA.