
امریکی مشہور سٹ کام دی کاسبی شو کے اداکار میلکم جمال وارنر 54 برس کی عمر میں کوسٹاریکا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
معروف امریکی اداکار میلکم جمال وارنر، جو ٹی وی سیٹ کام "دی کاسبی شو” میں تھیو ہکسٹیبل کے کردار سے شہرت رکھتے تھے، 54 برس کی عمر میں کوسٹاریکا کے ساحل پر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔کوسٹاریکا کی نیشنل پولیس کے مطابق وارنر صوبہ لیمون کے علاقے کوکلیس کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی لپیٹ میں آگئے۔ ان کی لاش بعد از دوپہر پانی سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے ان کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیا ہے۔وارنر کو کوسٹاریکا کی قومی پولیس نے باضابطہ طور پر شناخت کیا۔ وہ 1985 سے 1992 تک نشر ہونے والے مشہور شو "دی کاسبی شو” کے تمام آٹھ سیزنز میں تھیو ہکسٹیبل کے مرکزی کردار میں نظر آئے اور اس کردار پر ایمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئے تھے۔
This post was originally published on VOSA.