نیویارک:  ذہنی معذور شخص نے 1 سالہ بھانجی کو کوڑے دان میں پھینک دیا

 اسٹیٹن آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص نے  اپنی ایک سالہ بھانجی کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی سہ پہر 3:15 بجے 195 اسٹیوبن اسٹریٹ پر پیش آیا، جب ایک ذہنی معذور شخص کی اطلاع پر 911 کال موصول ہوئی۔ملزم نے بچی کو گاربج شوٹ کے زریعے تیسرے فلور سے نیچے کوڑے دان میں پھینکا، جہاں سے وہ فرش  پر گری۔ بچی کو فوری طور پر اسٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی اسپتال نارتھ منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ بچی کے دھڑ پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ملزم کو موقع پر ہی پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ واقعے پر عمارت کے دیگر مکینوں نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور فی الحال اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

This post was originally published on VOSA.