
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے انکشاف کیا ہے کہ سب وے سرفنگ جیسے مہلک نرجحان پر قابو پانے سے 200 جانیں بچا لی گئی ہیں۔
میئر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے تصدیق کی ہے کہ سال 2023 کے اختتام سے اب تک NYPD کے کامیاب ڈرون پروگرام کے ذریعے کم از کم 200 افراد کو بچایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی حکمت عملی شہر کی کثیر جہتی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد جان لیوا رجحانات کی بروقت روک تھام ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ ڈرونز ہماری جانیں بچا رہے ہیں چاہے وہ ساحلی علاقوں میں ہوں یا سمندری علاقوں میں۔ سب وے سرفنگ موت کا کھیل ہے۔ صرف رواں سال اب تک 52 زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ہمیں تباہی سے بچارہی ہے۔ NYPD کے مطابق، بچائے گئے بیشتر افراد کی عمر 15 سال سے کم ہے، جن میں بعض کی عمر صرف 11 سال تھی۔ حکام نے زور دیا کہ نوجوانوں تک بروقت رسائی، اسکولوں اور ٹرانزٹ کے قریب حساس علاقوں پر نظر، اور سوشل میڈیا کی نگرانی اس پروگرام کا اہم حصہ ہیں۔سنہ 2022 سے اب تک کم از کم 16 اموات اور 32 شدید زخمی ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر نومبر 2023 میں ڈرون پر مبنی نیا ریسکیو پروگرام متعارف کرایا گیا، ڈرونز کو جدید 4K کیمروں اور طویل فاصلے کے زوم کے ساتھ لیس کیا گیا ہے، جن کے ذریعے 340 سے زائد آپریشن مکمل کیے گئے۔ اس مہم کے ساتھ ساتھ NYPD نے 100 سے زائد خاندانوں سے براہِ راست ملاقاتیں کی ہیں تاکہ بار بار پیش آنے والے واقعات میں ملوث نوجوانوں اور ان کے والدین کو آگاہ کیا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات شہر کی 2023 کی عوامی آگاہی مہم "سب وے سرفنگ موت لاتی ہے ، محفوظ رہو” کی توسیع کا حصہ ہیں۔ اس مہم میں پوسٹرز، ڈیجیٹل بورڈز، TikTok ویڈیوز، اور اثرانداز افراد کے ذریعے آگاہی پھیلائی گئی، اور اسے تمام 1,600 سے زائد پبلک اسکولوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ جبکہ مہم میں گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک نے بھی اشتراک کیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.