صحت اور تندرستی کا خیال کیسے رکھیں؟

شکاگو/رپورٹ: سید خلیل اللہ ۔میٹروپولیٹن واٹر ریکلیمیشن ڈسٹرکٹ آف گریٹر شکاگو کے کمشنر ایرا کورال  کی جانب سےمین ٹاؤن شپ کے تعاون سے "واٹر اینڈ ویلنیس ہیلتھ فیئر” کا انعقاد کیاگیا۔اس تقریب میں کوشش کی گئی کہ لوگوں کو اپنی  صحت  کے بارے  میں زمہ داری کا احساس دلا یا جاسکے۔ میلے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

میلے میں مختلف صحت اور ماحولیاتی موضوعات پر معلومات فراہم کی گئیں، جن میں صاف پانی، سبز انفراسٹرکچر اور کمیونٹی کی مضبوطی کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا گیا۔ اس کا بنیادی محور پانی، صحت عامہ اور ماحولیاتی مسائل پر مرکوز رہا۔ شرکاء کو مختلف ماہرین صحت و تندرستی جیسے ماہرِ غذائیت، فٹنس انسٹرکٹرز، کائروپریکٹرز اور دیگر ماہرین سے ملنے کا موقع ملا۔اس موقع پر کمشنر ایرا کورال کا کہنا تھا کہ مین ٹاؤن شپ کی حکومت ہمارے ساتھ مل کر سالانہ واٹر اینڈ ویلنیس ہیلتھ فیئر کا انعقاد کیا  ،  ہم چاہتے ہیں کہ  لوگ  اپنی صحت   اور اس سے جڑے  موضوعات کی اہمیت کو سمجھیں ۔

میلے  میں بچوں کے لیے بھی بہت سی تفریحات موجود تھیں، جیسے فائر ٹرک، پولیس کاریں، اور تعمیراتی گاڑیوں میں بیٹھنے کا موقع، جو ان کے لیے خاص دلچسپی کا باعث رہا۔قبل ازیں کمشنر کا مزید کہنا تھا  کہ ہمارے شراکت دار مقامی تنظیموں اور طبی ماہرین سے مددگار وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ ہم ماحولیاتی اور صحت سے متعلق مختلف موضوعات پر مفت وسائل فراہم کریں گے۔ یہاں ایک خوشگوار اور دلچسپ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جہاں لوگ صحت مند زندگی کے امکانات کو دریافت کر سکتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.