کوئنز: فرنیچر اسٹور کی دیوار منہدم، 3 افراد زخمی

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک فرنیچر اسٹور کی بیرونی دیوار گر گئی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق، واقعہ شام پانچ بجے کے قریب 245-13 جیرچو ٹرن پائیک پر پیش آیا،  محکمہ عمارات کے مطابق تقریباً 175 فٹ طویل دیوار کا ایک بڑا حصہ فٹ پاتھ اور سڑک پر گر گیا۔ متعلقہ حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا۔ حادثے کا مرکز پلازا فرنیچر اسٹور تھا، جو دو ہفتے قبل ہی کھولا گیا تھا۔ زخمیوں میں ایک 25 سالہ نوجوان شامل ہے، جو ملبے تلے دب گیا تھا۔ راہگیروں نے فوری  اُسے ملبے سے نکال لیا۔ متاثرہ شخص کو کمر اور ٹانگ میں درد کی شکایت پر نارتھ شور یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کے وقت ایک جیپ بھی ملبے کی زد میں آئی، جس میں 11 اور 13 سالہ دو لڑکیاں موجود تھیں۔ دونوں بچیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فوری کوہن چلڈرنز میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئی لگائی گئی چھت دیوار کے کھنڈر کا باعث بنی۔ محکمہ عمارات اور دیگر متعلقہ ادارے کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

This post was originally published on VOSA.