امریکا نے اسائلم اور ورک پرمٹ کی مفت سہولت ختم کردی

امریکی حکومت نے اسائلم کی درخواست مفت دینے کی سہولت ختم کردی اور ورک پرمٹ کی فیس میں بھی اصافہ کردیا ہے۔ اب اسائلم کی درخواست کے ساتھ 100 ڈالر اور ورک پرمٹ کے لیے ساڑھے پانچ سو ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

امریکہ میں اسائلم (پناہ) حاصل کرنے والوں کے لئے بری خبر، اسائلم کی درخواست مفت دینے کی سہولت ختم۔ اب نہ صرف اسائلم کی درخواست دیتے وقت 100 ڈالر فیس ادا کرنا ہو گی بلکہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، ہر سال 100 ڈالر سالانہ فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔

امریکی امیگریشن سروسز کے ادارے یو ایس سی آئی ایس نے متعدد امیگریشن کیسز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق 22 جولائی سے ہو چکا ہے۔ امریکہ میں اسائلم کی درخواست جمع کرانے کی کوئی فیس نہیں تھی جبکہ اب 22 جولائی سے ہر سرخواست گزار کو اسائلم کی درخواست کے ساتھ 100 ڈالر فیس جمع کرانا ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی اس درخواست کو فعال رکھنے کے لئے 100 ڈالر سالانہ فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔ یہ سالانہ فیس اس وقت تک سالانہ بنیادوں پر جمع کرانا لازمی ہو گی جب تک یو ایس سی آئی ایس اسائلم درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں سناتا۔ یعنی اسائلم کے زیر التوا کیسز ہر بھی فیصلے تک 100 ڈالر سالانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ یاد رہے کہ یو ایس سی آئی ایس کے پاس اس وقت 20 لاکھ سے زائد اسائل کیسز التوا کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ وورک پرمٹ کی فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عارضی طور پر محفوظ شدہ حیثیت (ٹی پی ایس) یا اسائلم کے درخواست گزاروں کو ورک پرمٹ کے حصول کے لئے 550 ڈالر ابتدائی فیس بھی ادا کرنا ہو گی جبکہ وورک پرمٹ کی توسیع کی فیس 275 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ٹی پی ایس یا اسائلم کے لئے امریکہ میں مفت درخواست دینے کی سہولت موجود تھی جبکہ کیس 6 ماہ یا اس سے زیادہ التوا کی صورت میں ابتدائی ورک پرمٹ مفت فراہم کیا جاتا ہے تاہم 22 جولائی سے اب اسائلم کی درخواست کی فیس 100 ڈالر ہو گی جبکہ درخواست فعال رکھنے کے لئے ہر سال 100 ڈالر فیس الگ سے ادا کرنا ہو گی جبکہ مفت ابتدائی ورک پرمٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جو 22 جولائی سے 550 ڈالر ہو گی اور ورک پرمٹ کی توسیع کی فیس 275 ڈالر ہو گی۔

This post was originally published on VOSA.