امریکی سینیٹر کوری بوکر کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

سینیٹر کوری بوکر  نے کہا ہے امریکا تارکینِ وطن کی سرزمین ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ایمیگرینٹس کا کردار بہت اہم ہے۔ وہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام اپنے عزاز میں منعقدہ فنڈ ریزنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

اے پی پیک کے زیرِ اہتمام نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بوکر کے اعزاز میں نک سلیم کی رہائش  گاہ پر    فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مہمان کی آمد پر میزبان کمیٹی میں شامل  ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر پرویز اقبال، نک سلیم، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر مبشر چودھری، ڈاکٹر انعام  الحق اور پروفیسر فیضان حق  نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس  موقع  اے پی پیک کے  چیئر مین ڈاکٹر اعجاز  احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹر کوری بوکر نے مسلم کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں قانون سازوں میں سرِ فہرست ہیں۔

شرکا سے خطاب میں سینیٹر کوری بوکر  زور دیا کہ امریکا  کی تعمیر و ترقی میں تارکینِ  وطن کا اہم کردار ہے، موجودہ حکومت کی ایمیگرینٹس کے لیے سخت پالیسیاں  درست نہیں۔ اس موقع پر اے پی پیک  کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال  کا کہنا تھا  غیر قانونی  تارکینِ وطن  کی آمد ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن موجودہ صورحال میں پوری ایمیگرینٹ کمیونٹی خوف کا شکار ہے ، اس  مسئلے کا حل ضروری ہے۔

تقریب میں شریک اے پی پیک کے بورڈ ممبران  اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمود عالم اور دیگر نے سیاسی  مسائل  کی طرف نشاندہی کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سینٹر کوری بوکر اپنی پارٹی قیادت  کے سامنے  ان مسائل کو ضرور اٹھائیں گے۔

قبل ازیں بورڈ ممبر اسد چودھری نے  مسلمان  ججز کی تعیناتی پر  اظہار تشکر کیا اور یہ سوال بھی کیا کہ ٹیکنالوجی  کے دور میں کئی ملازمتیں ختم ہورہی ہیں ان کے  مستقبل کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ نک سلیم نے سینیٹر کوری بوکر سے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔آخر میں سینیٹر کوری بوکر  کمیونٹی کے ساتھ گل مل گئے اور سب کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔

This post was originally published on VOSA.