
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کا بروکلین اور کوئنز کے درمیان لائٹ ریل منصوبہ ڈیزائن کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جس کے لیے 166 ملین ڈالر کا کنٹریکٹ دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ نیویارک سٹی کے ان دو بڑے بورو کے محلوں کو براہِ راست جوڑنے کے لیے ایک طویل عرصے سے زیرِ غور تھا۔یہ لائٹ ریل لائن، جسے "انٹر بورو ایکسپریس” کہا جا رہا ہے، تقریباً 14 میل طویل ہوگی اور موجودہ فریٹ ریلوے لائنز کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد بروکلین اور کوئنز کے ان علاقوں کو آپس میں جوڑنا ہے جو موجودہ میٹرو سسٹم سے مکمل طور پر منسلک نہیں ہیں، تاکہ عوام کو بہتر، تیز تر اور قابلِ اعتماد سفری سہولت مہیا کی جا سکے۔ایم ٹی اے کی جانب سے دیا جانے والا یہ کنٹریکٹ انجینئرنگ اور ڈیزائن کے ابتدائی مراحل پر مشتمل ہوگا، اور اس میں مجوزہ اسٹیشنز، ٹریک، سگنلنگ اور سہولیات کی تفصیلات تیار کی جائیں گی۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا تو آئندہ چند سالوں میں تعمیراتی کام کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہزاروں رہائشیوں کو روزگار، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔
This post was originally published on VOSA.