امریکی صدر ٹرمپ کا میکسیکو پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ 90 دن کے لیے مؤخر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ میکسیکو پر درآمدی محصولات میں اضافہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ میکسیکو پر موجودہ درآمدی محصولات برقرار رہیں گے، جبکہ جمعے سے نافذ کیے جانے والے نئے، زیادہ ٹیرف کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے امریکہ اور اس کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار میکسیکو کے درمیان تجارت کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔اس وقت میکسیکو سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہے، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، میں نے ابھی میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باوم سے ٹیلی فونک گفتگو مکمل کی، جو نہایت کامیاب رہی۔ ہم ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے مراحل میں ہیں۔ میکسیکو کے ساتھ معاہدے کی پیچیدگیاں دیگر ممالک سے مختلف ہیں کیونکہ سرحد کے مسائل اور وسائل دونوں اس میں شامل ہیں۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پچھلی مدت کے معاہدے کو مزید 90 دنوں کے لیے توسیع دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا، اگلے 90 دنوں کے دوران ہماری میکسیکو سے بات چیت جاری رہے گی، اور ہدف یہ ہے کہ اس مدت یا اس سے کچھ زیادہ وقت میں تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جائیں۔امریکہ نے گزشتہ برس چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میکسیکو کو اپنی درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ بنا لیا ہے، اور تب سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔

This post was originally published on VOSA.