جلد ہی سعودی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے سعودی گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کی بدولت جلد ہی سعودی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

سعودی عرب کے شہر الجبیل میں معاز اسپورٹس کمیونٹی کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا جنون سعودی عرب میں بھی بڑھ رہا ہے پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑی کرکٹ کو فروغ دے رہے ہیں شعیب اختر نے سعودی عرب میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ٹریننگ اور فٹنس کے ذریعے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے سعودی گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے افراد کرکٹ کے فروغ کے لیے بہتر انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تقریب کے آرگنائزر معاز منیر اور میڈیا مینجر احمد اعجاز کا کہنا تھا کہ الجبیل میں نئے اسٹیڈیم تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس سے وہ بہتر انداز سے اپنا کھیل پیش کر رہے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.