
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں ممکنہ شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور اچانک سیلاب کے خطرے کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر نے اعلان کیا کہ ریاست نیوجرسی میں یمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ موسمی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ریاستی حکام کے مطابق 1 سے 3 انچ تک بارش متوقع ہے، تاہم بعض علاقوں میں یہ مقدار 7 انچ تک پہنچ سکتی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کے سرکنے اور سڑکوں پر پانی بھرنے جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔گورنر وے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا، ہم ریاست بھر میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی موسم کی توقع کر رہے ہیں۔ شہری احتیاط کریں، گھروں میں رہیں اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔ٹرائی اسٹیٹ ایریا نیویارک، نیوجرسی، کنیکٹی کٹ کے تمام علاقوں کے لیے فلڈ واچ جاری کر دیا گیا ہے، اور خاص طور پر نیوجرسی و نیویارک کے شہری علاقوں میں شدید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.