
امریکی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کی فنڈنگ میں کٹوتی کے بعد اپنے آپریشنز کو بتدریج بند کرنے کا عمل شروع کر رہی ہے۔
یہ فیصلہ امریکی کانگریس کی جانب سے ادارے کے لیے تقریباً 1.1 ارب ڈالر کی وفاقی فنڈنگ ختم کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔CPB کی صدر اور سی ای او پیٹریشیا ہیریسن نے کہا، ملک بھر کے لاکھوں شہریوں کی طرف سے کانگریس کو کالز، خطوط اور پٹیشنز کے ذریعے فنڈنگ برقرار رکھنے کی بھرپور کوششوں کے باوجود ہمیں اب اس مشکل حقیقت کا سامنا ہے کہ ہمیں اپنے آپریشن بند کرنا ہوں گے۔ ہم اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ یہ عبوری مرحلہ مکمل کریں گے۔CPB امریکہ میں قومی نشریاتی اداروں PBS اور NPR کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، لیکن اصل میں اس فنڈنگ کا بڑا حصہ ملک بھر کے 1,500 سے زائد مقامی ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنز کو جاتا ہے، جن میں سے بیشتر دیہی علاقوں میں کام کرتے ہیں۔اس فنڈنگ کی بندش سے پی بی ایس، این پی آر اور دیگر کئی مقامی نشریاتی اداروں کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے پبلک میڈیا کو سیاسی تعصب کا حامل اور غیر ضروری خرچ قرار دیا گیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.