
امریکی ریاست مونٹانا کے علاقے اناکونڈا میں ایک سابق فوجی نے بار میں فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا، جبکہ واقعے کے کئی روز بعد بھی وہ تاحال فرار ہے۔
حکام نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور مائیکل پال براؤن اس وقت مسلح حالت میں ہے اور ایک چوری شدہ گاڑی میں فرار ہوا، جس میں کپڑے اور کیمپنگ کا سامان بھی موجود تھا۔مونٹانا کے اٹارنی جنرل آسٹن کنوڈسن نے تصدیق کی کہ 45 سالہ براؤن نے جمعہ کی صبح بار میں اپنی ذاتی رائفل سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ مقتولین میں ایک خاتون بار ٹینڈر اور تین مرد شامل تھے جن کی عمریں 59 سے 74 برس کے درمیان تھیں۔ تمام افراد کا تعلق اناکونڈا شہر سے تھا، جہاں کی آبادی صرف 9 ہزار کے قریب ہے۔پولیس کے مطابق براؤن اسی بار کے پڑوس میں رہتا تھا اور وہاں کا باقاعدہ گاہک بھی تھا۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ براؤن سے ہوشیار رہیں، کیونکہ وہ دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔ اتوار کے روز حکام نے چار مقتولین کی شناخت ظاہر کی جن میں 59 سالہ ڈینیئل ایڈون بیلی، 64 سالہ نینسی لوریٹا کیلی، 70 سالہ ڈیوڈ ایلن لیچ اور 74 سالہ ٹونی وین پام شامل ہیں۔مقامی شہریوں نے واقعے کے بعد خوف و ہراس کا اظہار کیا ہے۔ ایک رہائشی ڈیوڈ جبارک نے بتایا کہ وہ فائرنگ سے صرف چند لمحوں کی دوری پر تھا، اگر وہ بار میں داخل ہو جاتا تو آج زندہ نہ ہوتا۔
This post was originally published on VOSA.