نیویارک: ٹیکساس ڈیموکریٹس کی گورنر ہوچل سے ملاقات 

نیویارک(ویب ڈیسک) کانگریسی نقشے کے خلاف واک آؤٹ کرنے والے ٹیکساس کے درجنوں ڈیموکریٹک قانون سازوں نے نیویارک میں گورنر کیتھی ہوچل سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے درجنوں ڈیموکریٹک قانون ساز، جنہوں نے ریاست میں مجوزہ کانگریسی نقشے کے خلاف واک آؤٹ کیا، نیویارک میں گورنر کیتھی ہوچل سے ملاقات کی۔ بعدازاں ہوچل اور ٹیکساس ڈیموکریٹس نے آلبانی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔گورنر ہوچل نے کہا، ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، جب ریپبلکن نظام کو اپنی مرضی سے تبدیل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید بے لگام طاقت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکساس کے ڈیموکریٹس ہماری جمہوریت کے مستقبل کے لیے کھڑے ہیں، اور میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔نیویارک میں اب ایک مجوزہ ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے جس سے مردم شماری کے علاوہ سالوں میں بھی حلقہ بندیاں کی جا سکیں گی۔ گورنر ہوچل نے عندیہ دیا کہ اگر ٹیکساس نے پہل کی تو نیویارک بھی اپنے حلقہ جاتی نقشے دوبارہ ترتیب دینے کے لیے تیار ہے۔ادھر ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک قانون ساز واپس نہ آئے تو وہ اٹارنی جنرل کی قانونی رائے کی بنیاد پر ان ارکان کو ایوان سے نکالنے کے اقدامات کریں گے۔ جواباً، ٹیکساس ہاؤس ڈیموکریٹک کاکس نے بیان جاری کیا آؤ اور ہمیں لے جاؤ۔یہ واک آؤٹ براہِ راست بل کی منظوری کو نہیں روک سکتا، لیکن ڈیموکریٹس کی حکمت عملی یہ ہے کہ 30 روزہ خصوصی اجلاس کا وقت مکمل ہونے تک کارروائی کو مؤخر رکھا جائے، تاکہ گورنر ایبٹ کو ایک نیا اجلاس بلانا پڑے۔ 

This post was originally published on VOSA.