
لاؤڈون کاؤنٹی کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ورجینیا کے گورنر گلین ینگکن نے عمیر بٹ کو ڈسٹرکٹ 26 کے لیے ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے امیدوار کے طور پر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ورجینیا کے ڈسٹرکٹ 26 سے ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے انتخابات کے لیے پہلی بار نامزد ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکی، عمیر بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں گورنر سے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ انتخابی مہم عام فہم اورسوچ کی بحالی ، خاندانوں کے تحفظ اور لاؤڈون کاؤنٹی کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے کے لیے ہے۔آپ کی مدد سے ہم اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔عمیر بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی مہم میں حصہ لیں اور 16 اگست کو شام 5 بجے سے 8 بجے تک ہونے والے فنڈریزر میں شریک ہوں۔گورنر ینگکن نے عمیر بٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ 26 میں ورجینیا ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے لیے عمیر بٹ کی حمایت کرتے ہوئے خوش ہوں۔ عمیر کے پاس وہ تجربہ اور دیانت داری ہے جو لاؤڈون کاؤنٹی کے عوام کے لیے بہترین نتائج فراہم کرے گی۔عمیر بٹ ورجینیا ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے لیے ریپبلکن امیدوار ہیں، جو لاؤڈون کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ 26 کی نمائندگی کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.