
شکاگو: (رپورٹ:/سید خلیل اللہ) ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں فلاحی تنظیم سہارا ہوم کیئر نے اپنے بیک ٹو اسکول پروگرام کا آغاز کردیا ۔ اس پروگرام کے تحت پانچ ہزار سے زائد اسکول طلبا میں بیگ تقسیم کیے جائیں گے ۔
سکوکی میں منعقد ہ سہارا ہوم کیئر کی جانب سے بچوں کو اسکول کے سامان سے بھرے بیگز مفت فراہم کیے گئے تاکہ وہ نئے تعلیمی سال کا آغاز مکمل تیاری کے ساتھ کر سکیں۔ پروگرام کے دوران خوشی اور اتحاد کا ماحول دیکھنے کو ملا، جبکہ بچے رنگ برنگے بیگز کا انتخاب کرتے ہوئے مسکرارہے تھے۔چیف آپریشنل آفیسر عالیہ رانا نے کہا کہ اب تک ہونے والے ہر ایونٹ میں زبردست ٹرن آؤٹ اور توانائی رہی ہے۔ بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا ہمارے مشن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ ہم شکاگو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل 12 اسکول سپلائی ڈرائیو منعقد کر رہے ہیں، جن میں 5000 سے زیادہ بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔
پروگرام میں سہارا ہوم کیئر کے صدر ارمغان رانا، فہد خان، ناظمہ مجید سمیت دیگر عملے اور رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے انتظامات کو یقینی بنانے اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔سہارا ہوم کیئر نہ صرف گھریلو نگہداشت میں خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ اس بیک ٹو اسکول پروگرام کا مقصد بچوں میں اعتماد پیدا کرنا اور والدین کو سہارا کی خدمات سے آگاہ کرنا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ معاشرے میں تعلیم اور فلاح و بہبود کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
This post was originally published on VOSA.