
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی اور اس کے قریبی علاقوں میں منگل کو ایک اور معمولی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت اگرچہ کم تھی مگر سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع دی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ نیویارک سٹی کے شمال مغرب میں واقع ہلزڈیل، نیوجرسی کے قریب آیا، جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق اس سطح کا زلزلہ عام طور پر نقصان دہ یا خطرناک نہیں ہوتا اور کسی بڑے اثر کی توقع نہیں ہے۔نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے بیان میں کہا کہ وہ ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔یہ جھٹکے صرف چند دن بعد دوبارہ محسوس کیے گئے ہیں، جب ہفتہ کی رات بھی نیو جرسی کے علاقے ہیزبروک ہائٹس میں 3.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے اثرات پورے ریجن میں محسوس کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ اپریل 2024 میں بھی شمالی نیو جرسی میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد 10 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے تھے۔ ماہرین کے مطابق 3.0 یا اس سے کم شدت کے زلزلے خطرناک نہیں ہوتے، تاہم یہ جھٹکے شہریوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
This post was originally published on VOSA.