پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی، میئر نیویارک 14 اگست کو پرچم کشائی کریں گے

نیویارک میں پاکستان کے جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں ۔ چودہ اگست کو  باولنگ گرین پر سبز  ہلالی پرچم لہرایا جائے گا اور اٹھائیس اگست کو میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ پر یومِ آزادی کی تقریب منعقد ہوگی ۔

پاکستان کے 78 ویں  یومِ آزادی کو نیویارک میں بھی  بھر پور  جوش و  جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منانے کی   تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز فنانشل ڈسٹرکٹ باولنگ گرین پر 14 اگست کو  پاکستانی کمیونٹی کے سا تھ دوپہر تین  بجے سبز ہلالی پرچم فضاء میں بلند کریں گے ۔اس کے علاوہ پاکستان کا جشنِ آزادی میئر  نیویارک کی سرکاری رہائش گاہ بھی منایا جائے گا۔میئر آفس  کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن پر28 اگست کو پرو قار تقریب منعقد ہوگی۔ میئر آفس کے مطابق   پروگرا م میں شرکت  کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی لیکن آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔خواہشمند افراد  جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروالیں۔

This post was originally published on VOSA.