
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے "مڈٹاؤن ساؤتھ مکسڈ یوز پلان” کی لینڈ یوز اور زوننگ کمیٹیوں سے متفقہ منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ منصوبہ اب مکمل سٹی کونسل میں ووٹنگ کے لیے جائے گا۔
یہ اقدام نیویارک میں جاری ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔میئر ایڈمز کے مطابق موجودہ زوننگ قوانین نے مڈٹاؤن ساؤتھ جیسے اہم علاقے میں برسوں سے نئی رہائش کی راہ روکے رکھی تھی، جبکہ یہ علاقہ بنیادی سہولیات اور بہترین لوکیشن کا حامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مین ہیٹن میں ایک لاکھ نئے گھروں کے وژن کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔اس منصوبے میں نہ صرف گھروں کی تعمیر شامل ہے بلکہ براڈوے اور 34ویں اسٹریٹ پر ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کی بہتری بھی شامل ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ ان کی حکومت صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ اب تک 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر، تحفظ یا منصوبہ بندی کر چکی ہے، جو سٹی ہسٹری کا سب سے بڑا ہاؤسنگ اقدام ہے۔ انہوں نے سٹی کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مکمل کونسل جلد اس منصوبے کو منظور کرلے گی تاکہ مڈٹاؤن ساؤتھ کو ایک رہائش کے قابل علاقہ بنایا جا سکے۔
This post was originally published on VOSA.