
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمغہ امتیاز سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن میں سبزہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے 78 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں سفارتی اور تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی،، تمغہ امتیاز سفیر پاکستان احمد فاروق نے سبزہلالی پرچم کو فضا میں سربلند کیا۔ شرکاء سے خطاب میں احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار آزاد ملک کے طور پر پوری دنیا میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ معرکہ حق بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ملکی سالمیت کو یقینی بنایا ۔آج ہم معرکہ حق میں شہید ہونے والے بچوں سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تقریب کے آخر میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
This post was originally published on VOSA.