
معروف نعت خواں مرزا انیس بیگ کی اہلیہ نگہت آرا65 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئیں ، مرحومہ کئی عرصے سے علیل تھیں۔
مرحومہ کی تجہیزو تکفین کے انتظامات الریان مسلم فیونرل سروسز میں ادا کیے جارہے ہیں ۔ان کی نماز جنازہ کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی جائے گی اور کل منگل کو لانگ آئی لینڈ کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے مرزا انیس بیگ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان اور تمام لواحقین کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ہے ۔
This post was originally published on VOSA.