
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور میئر آفس آف کریمنل جسٹس کی ڈائریکٹر ڈیانا لوگان نے سابق قیدیوں کے لیے کمرشل ڈرائیورز لائسنس (CDL) ٹریننگ پروگرام کے بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ’ایمرج کیریئر‘ نامی ادارے کے اشتراک سے کی جارہی ہے، جس کے ذریعے سیکڑوں افراد کو مفت ٹریننگ، کوچنگ اور نوکریوں میں براہِ راست شمولیت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 2025 کے پائلٹ پروگرام میں کامیاب ہونے والے تمام شرکاء کو نوکریاں ملی تھیں، جن کی تنخواہیں سالانہ 78 ہزار سے 1 لاکھ 24 ہزار ڈالر تک تھیں۔میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ "ایک غلطی پوری زندگی تباہ نہیں کرنی چاہیے، یہ پروگرام سابق قیدیوں کو دوسرا موقع دیتا ہے تاکہ وہ روزگار کما کر اپنی زندگی بدل سکیں اور ساتھ ہی شہر کو محفوظ بنا سکیں۔”ڈیانا لوگان نے کہا کہ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ مالی استحکام ہی کمیونٹی سیفٹی کو بہتر بنانے کا سب سے آسان راستہ ہے، اور یہ پروگرام اسی مقصد کی طرف عملی قدم ہےایمرج کیریئر کے شریک بانی زو اورچنگوا اور گیبریل ساروہاشی نے کہا کہ یہ شراکت داری صرف ملازمتیں نہیں بلکہ پوری کمیونٹیز میں نئے معاشی مواقع پیدا کرے گی، جس سے لاکھوں ڈالرز کا فائدہ نیویارک شہر کو پہنچے گا۔امریکن ٹرکنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 60 ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کی کمی ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف اس خلا کو پُر کرے گا بلکہ ایسے افراد کو باعزت روزگار دے گا جنہیں عام طور پر مواقع نہیں ملتے۔2025 میں 20 افراد کو یہ تربیت دی گئی، مگر 2026 میں اس پروگرام کو بڑھا کر 300 شرکاء تک لے جایا جائے گا۔ مزید توسیع مستقبل میں بھی متوقع ہے۔یہ اعلان میئر ایڈمز کی اُن پالیسیوں کا حصہ ہے جن میں قید سے واپسی کرنے والوں کو معاشی اور سماجی طور پر مستحکم کرنے کے لیے مختلف پروگرام شامل ہیں، جیسے متبادل سزا، ری ہیب سروسز، ہاؤسنگ اور ذہنی صحت کی سہولیات۔
This post was originally published on VOSA.