
امریکی ریاست آئیووا کے شہر اوٹموا میں واقع گوشت پروسیسنگ پلانٹ کے 200 سے زائد ملازمین ویزا منسوخی کے بعد مشکلات کا شکار ہیں۔
اوٹموا میں واقع جے بی ایس کے گوشت پروسیسنگ پلانٹ کے دو سو سے زائد ورکرز کو جون میں نوٹس دیا گیا کہ ان کے ویزے منسوخ ہو گئے ہیں اور انہیں 90 دن کے اندر نیا ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا، ورنہ ملازمت ختم کر دی جائے گی۔ زیادہ تر کارکنان کا تعلق ہیٹی، کیوبا، نکاراگوا اور وینیزویلا سے ہے۔ورکرز کے مطابق ملازمت ختم ہونے کے بعد وہ گھریلو اخراجات اور کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ قانونی حیثیت دوبارہ حاصل کرنے کا عمل پیچیدہ اور مہنگا ہے، کیونکہ گرین کارڈ یا وکیل کے اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں۔لیگ آف یونائیٹڈ لاطینی امریکن سٹیزنز (LULAC) کی مقامی تنظیم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے قانونی کلینک، راشن، کرایہ اور بچوں کے تعلیمی سامان کی مدد فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ تاہم تنظیم کو بھی فنڈز اکٹھے کرنے اور مکان مالکان سے تعاون حاصل کرنے میں دشواریاں درپیش ہیں۔LULAC کی نائب صدر پالینا اوسیگوئیڈا نے کہا کہ معاملہ صرف قانونی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے، اس لیے ہمیں کمیونٹی کے طور پر ساتھ دینا ہوگا۔
This post was originally published on VOSA.