اورکزئی: دہشت گردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید

پاکستان کے شمالی سرحدی علاقے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

ئی ایس پی آر کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کیا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران آپریشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ لائن پر قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے، جب کہ ان کے ساتھ سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت بھی شہید ہوئے۔ دیگر شہدا میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

This post was originally published on VOSA.